فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر یرغمالی کا سر قلم کر دیا

جمعہ 26 اگست 2016 10:28

منیلا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء )جنوبی فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر اپنے ایک یرغمالی کا سر قلم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے ایک مقامی ترجمان نے بتایا کہ پیٹرک جیمز المودووار نامی اس فلپائنی شہری کا سر خولو جزیرے کے ایک گاوٴں سے ملا ہے۔ دہشت گرد گروپ ابو سیاف نے المودووار کو خولو ہی میں سولہ جولائی کو اغوا کر لیا تھا اور اْس کی رہائی کے بدلے میں ایک ملین پیسو (بائیس ہزار ڈالر) کا تاوان طلب کیا تھا۔