جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور

جمعہ 26 اگست 2016 10:28

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء )جرمن فوج ترک فوجی اڈے انجِرلِک سے اپنے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹورناڈو اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو بھی ممکنہ طور پر اْردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ہفت روزہ جریدے ’ڈیئر اشپیگل‘ کے مطابق اس صورت میں فضا سے جاسوسی کی سرگرمیاں دو ماہ کے لیے منقطع کی جانا پڑیں گی۔ واضح رہے کہ ترکی جرمن پارلیمان کے ارکان کو انجِرلِک کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ شام میں امریکی سرکردگی میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جاری جنگ میں مدد دینے کے لیے انجِرلِک میں جرمن فوج کے ڈھائی سو سپاہی تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :