شامی خانہ جنگی: حکومتی فوج اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، رپورٹ

جمعہ 26 اگست 2016 10:27

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء )شامی خانہ جنگی میں حکومتی فوج اور شدت پسند ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں نے 2014ء اور 2015ء کے دوران اپنے حملوں میں کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کے لیے قائم ادارے جے آئی ایم نے یہ رپورٹ کل بدھ کو جاری کی۔ اس رپورٹ میں شام کی حکومتی فوج پر دو حملوں میں کلورین گیس استعمال کرنے کا جبکہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ پر ایک حملے میں مسٹرڈ گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :