کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ،2 زخمی،حملہ آور گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 10:22

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء )کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔