جرمن کابینہ کی طرف سے شہری دفاع کے ایک نئے پروگرام کی منظوری

جمعرات 25 اگست 2016 10:12

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء )آج جرمن کابینہ نے شہری دفاع کے ایک نئے پروگرام کی منظوری دے دی۔ اْنہتر صفحات پر مشتمل اس پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ کسی دہشت گردانہ یا سائبر حملے کی صورت میں عوام کو کیا کچھ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 1995ء کے بعد سے وضع کیا جانے والا یہ نیا پروگرام سلامتی کی بدلی ہوئی صورتِ حال پر حکومتی رد عمل کا عکاس ہے۔

اس منصوبے میں دیگر ہدایات کے علاوہ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بحرانی صورتِ حال میں اْنہیں دَس روز کے لیے اَشیائے خوراک اور فی کس دَس لیٹر پانی ذخیرہ کر لینا چاہیے۔ ناقدین نے البتہ الزام عائد کیا ہے کہ چانسلر انگیلا میرکل کی مخلوط حکومت ستمبر میں مجوزہ اہم صوبائی انتخابات سے پہلے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتی ہ

متعلقہ عنوان :