امریکی وزیر خارجہ جمعے کو جنیوا میں روسی ہم منصب سے ملیں گے

جمعرات 25 اگست 2016 10:12

جنیوا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء )امریکی وزیر خارجہ جان کیری، جو اس وقت افریقی ملک نائیجیریا کے دورے پر ہیں، جمعے کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں شام اور یوکرائن کے تنازعات پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ بات کیری کے ایک ترجمان نے آج نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجہ میں بتائی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آج کیری اور لاوروف نے آپس میں ٹیلیفون پر بھی اس ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور روس گزشتہ کئی ہفتوں سے رابطے میں ہیں اور شام میں شدت پسند ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ پر قابو پانے کے لیے فوجی تعاون کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ آج ہی کیری نائیجیریا سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے علاوہ خلیجی عرب ملکوں کے وْزرائے خارجہ کے ساتھ بھی یمن میں امن کوششوں پر تبادلہء خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :