آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت میڈیا پر الطاف حسین کی تقریر نش کرنے پر پابندی لگا دی گئی

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت میڈیا پر ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایم کیو ایم کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الطاف حسین نے تقریر میں اپنے پارٹی کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پر حملوں کیلئے اکسایا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور ملک اور قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔