پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی یکم اکتوبر تک مکمل کرنیکا حکم

بدھ 24 اگست 2016 10:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کے حوالے سے یکم اکتوبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ تمام اضلاع کی ای ڈی اوز مقررہ وقت میں بھرتی کے پابند ہیں۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ای ڈی اوز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ بھر میں 50ہزار سیکورٹی گارڈز کی آسامیاں خالی ہیں اور سانحہ پشاور کے بعد حکومت ان بھرتیوں کے احکامات جاری کر چکی ہے لیکن ابھی تک بھرتی کا عمل مکمل نہ ہو سکا ۔

اب حکومت نے دوبارہ تمام ای ڈی اوزہیلتھ کو احکامات جاری کیے ہیں جن کے مطابق سیکورٹی گارڈز کی بھرتی لازمی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں 4اکتوبر تک سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کے بعد حاضری یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :