کراچی، ایم کیو ایم رہنما قمرمنصور،کنورنوید،شاہدپاشااور11دیگرکارکن3روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

بدھ 24 اگست 2016 10:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء)انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے تین رہنماؤں قمرمنصور،کنورنوید،شاہدپاشااور11دیگر کارکنوں کو3روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیاہے جبکہ انسدادہشتگردی کے منتظم جج نے ملزمان سے حاصل ہونے والے اسلحہ کی رپورٹ14روزمیں دینے کاحکم دیامنگل کے روزپہلے تمام14ملزمان کوانتظامی جج کے سامنے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیاگیاانتظامی جج نے حکم دیاکہ ریمارنڈانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت دے گی البتہ اسلحہ کی فارنزک رپورٹ14روزمیں سندھ ہائی کورٹ کے انسداددہشتگردی سے متعلق انتظامی جج کوپیش کی جائے جب ملزمان کوہائی کورٹ لایاگیاتوانتہائی سخت سیکیورٹی تھی وکلاء نے پاکستان زندہ آبادکے نعرے لائے بعدازاں14ملزمان کوانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیاعدالت نے ملزمان کوتین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :