ترک نژ اد شہریوں سے جرمنی کے ساتھ وفاداری کی توقع رکھتے ہیں‘، انجیلامیرکل

بدھ 24 اگست 2016 10:59

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء )جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ حکومت جرمنی میں آباد ترک نڑاد شہریوں سے جرمنی کے ساتھ وفاداری کی توقع رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے حامیوں اور مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ جرمن سرزمین پر کوئی پْر تشدد کارروائیاں نہ کریں۔ میرکل نے اخبار ’رْوہر ناخرِشٹن‘ کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں جلسے جلوسوں اور اظہارِ رائے کی آزادی یہاں بسنے والے سبھی انسانوں کے لیے ہے تاہم اْنہیں اپنے اس حق سے پْر امن طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :