کینیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے ’بُرقینی’کا دفاع

بدھ 24 اگست 2016 10:58

ٹورنٹو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء )کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمان خواتین کے پیراکی کے لباس ’بْرقینی‘ کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹروڈو نے کل پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی زندگی میں ’انفرادی حقوق اور فیصلوں کے احترام‘ کو اولین اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔ ٹروڈو نے فرانسیسی صوبے کیوبک کے سیاستدانوں کی جانب سے ’بْرقینی‘ پر پابندی کے مطالبات کو رَد کر دیا۔ واضح رہے کہ فرانس کے کئی ساحلی شہر اور قصبے ’بْرقینی‘ پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :