عالمی ثقافتی ورثے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کا رجحان، بان کی مون کا اظہارِ تشویش

بدھ 24 اگست 2016 10:58

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے افریقی ملک مالی میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی تباہی کے سلسلے میں ہالینڈ میں شروع ہونے والے مقدمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں بان نے کہا کہ اس مقدمے کی وجہ سے عالمی ثقافتی ورثے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کے اْس رجحان کی طرف توجہ دلانے میں مدد ملے گی، جو زیادہ سے زیادہ تشویشناک ہوتا چلا جا رہا ہے۔

پیر کے روز مبینہ ’جہادی‘ احمد فقیہ المھدی نے دی ہیگ کی بین الاقوامی تعزیری عدالت کے سامنے یہ اعتراف کر لیا تھا کہ وہ 2012ء میں ٹمبکٹو میں صدیوں پرانی مذہبی عمارات کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ بان کے مطابق ایسی کارروائیاں ’پوری کی پوری اقوام کے وقار اور شناخت کے ساتھ ساتھ اْن کی مذہبی اور تاریخی جڑوں پر بھی حملوں کے مترادف ہیں‘۔