فلپائن میں منشیات کے خلاف حکومتی مہم میں 1900 سے زائد افراد ہلاک

بدھ 24 اگست 2016 10:56

منیلا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء )فلپائن میں سات ہفتے قبل صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اب تک منشیات کے خلاف جاری حکومتی مہم کے دوران 1900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلپائن کی قومی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل رونلڈ ڈیلا روزا نے بتایا ہے کہ منشیات کے ڈیلرز یا منشیات کے عادی افراد کو ہلاک کرنے کی کوئی اعلانیہ پالیسی نہیں ہے اور یہ کہ تقریباً گیارہ سو ہلاکتوں کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ باقی ماندہ ہلاکتیں پولیس کی جانب سے انسدادِ منشیات کے آپریشنز کے دوران ہوئیں۔ ڈیلا روزا کے مطابق تقریباً سات لاکھ ڈرگ ڈیلرز اور منشیات کے عادی افراد کریک ڈاوٴن سے بچنے کے لیے پہلے ہی خود کو حکام کے حوالے کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :