سعودی عرب : غیرملکیوں کو براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ

بدھ 24 اگست 2016 10:56

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء ) سعودی عرب کی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کیلئے بولیوں میں براہ راست حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے یہ فیصلہ تیل پر انحصار کم سے کم کرنے کی پالیسی کے تحت کیا ہے، جس سے غیر ملکی سرمایہ کار اور کمپنیاں سعودی سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کیلئے ابتدائی بولیوں میں براہ راست حصہ لے سکیں گے، بولیوں میں قومی تیل کمپنی آرامکو کے 5 فیصد حصص کی فروخت بھی شامل ہے۔

ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی اداروں کے حصص کی خریداری کیلئے ابتدائی بولیوں میں براہ راست شرکت کی اجازت نہیں تھی تاہم حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث مستقبل قریب میں ایسا ممکن ہوسکے گا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایسے اداروں کی فہرست تیار کرلی ہے جن کے حصص فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :