الطاف حسین کوپاکستان کے حوالے کیاجائے،پاکستانی کمیونٹی

متحدہ کے قائد کی وجہ سے برطانیہ کی بدنامی ہورہی ہے،لندن میں پاکستانیوں کااحتجاجی مظاہرے میں برطانوی حکومت سے مطالبہ

بدھ 24 اگست 2016 11:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2016ء) لندن میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کر دیں، متحدہ کے قائد کی وجہ سے برطانیہ کی بدنامی ہو رہی ہے، جبکہ رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر کے کہا کہ لوگوں کو تشدد پر اکسانا جرم ہے الطاف حسین کے اقدامات سنگین جرم کے زمرے میں آتے ہیںِ غیر ملکی خبر رساں طبی رپورٹ کے مطابق لندن میں پاکستانی کمیونٹی کا ٹین ڈاونگ سٹریٹ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف بیان جاری کرنے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے کارکن نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرین کے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت متحدہ کے قائد الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیں، ان کی وجہ سے برطانوی حکومت کی بدنامی ہورہی ہے، اس موقع پر لارڈ نذیرکے متحدہ کے قائد ایم کیو ایم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تشدد پر اکسانا جرم ہے، الطاف حسین کے پاکستانی عوام کی دل ازاری کی ہے، برطانوی حکومت کو برطانوی قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔