پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے ،پنجاب حکومت کو ہدایت کردی گئی

غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامند نہیں ہوں گے ان کی جگہ رضامندی ظاہر کرنے والے کھلاڑیوں کو دیگر فرنچائز ٹیموں سے درخواست کر کے ٹیموں میں شامل کیا جائے گا، نجم سیٹھی یہ محض ایک دن کی بات ہے، ہم ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، ٹیم 24 گھنٹے کے اندر آ کر یہاں سے واپس روانہ ہو جائیں گی، چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی

منگل 23 اگست 2016 10:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کی عملی کوششیں شروع کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پنجاب حکومت کو میچز کے انعقاد کیلئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامند نہیں ہوں گے ان کی جگہ پاکستان میں کھیلنے رضامندی ظاہر کرنے والے کھلاڑیوں کو دیگر فرنچائز ٹیموں سے درخواست کر کے ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل ممکنہ طور پر 9 مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام چیزیں طے پا چکی ہیں، ہم پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامند بہترین کھلاڑیوں کو سائن کر رہے ہیں، اگر کچھ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے پر راضی نہیں ہوتے تو ہم فرنچائز کو متبادل غیر ملکی کھلاڑی فراہم کریں گے جو پاکستان میں کھیلنے پر راضی ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد چھ سال تک کسی بھی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اس دوران پاکستان کو اپنی تمام تر ہوشم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی پڑیں۔زمبابوے نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کر کے اس جمود کو توڑا لیکن اس کامیاب دورے کے باوجود پی سی بی کسی اور غیر ملکی ٹیم کو پاکستان آں ے پر رضامند نہ کر سکا۔

مستقل بم دھماکوں اور سیکیورٹی کی خربا صورتحال کے سبب کوئی بھی ٹیم پاکستان آں ے کو راضی نہ ہو سکی اور پاکستان کو اپنی پہلی فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگ بھی متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانی پڑی۔تاہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پرعزم پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کو لاہور میں منعقد کرا کر پاکستان پر بند انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولنے کی خواہاں ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ محض ایک دن کی بات ہے، ہم ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، ٹیم 24 گھنٹے کے اندر آ کر یہاں سے واپس روانہ ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پی ایس ایل کا فائنل کامیابی سے منعقد کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، مجھے یقین ہے کہ اگلے سال تک ہم لاہور میں غیرم لکی ملکی ٹیموں کی ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر سکیں گے۔