چنیوٹ،40سالہ شخص سے زبردستی شادی پر13سالہ لڑکی کی خودکشی کی کوشش

پہلے سے ہی دوبیویاں رکھنے والے چاربچوں کے باپ سے زندگی گزارنے کی بجائے زہریلی گولیاں نگل لیں،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 23 اگست 2016 10:26

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)والدین نے تیرہ سالہ بیٹی کی چالیس سالہ شخص سے زبردستی شادی کر دی ۔لڑکی نے پہلے سے ہی دو بیویاں رکھنے والے چار بچوں کے باپ سے زندگی گزارنے کی بجائے زہریلی گولیاں نگل لیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ مسکین پورہ کی تیرہ سالہ پروین بی بی کو اسکے والدین نے چالیس سالہ ارشاد احمد سے بیاہ دیا جو کہ پہلے سے دو شادیاں کر چکا ہوا ہے اور اس کے دو بیویوں سے چار بچے بھی ہیں اس سارے معاملہ کو دیکھتے ہوئے پروین بی بی نے اپنے والدین کے اس فیصلہ کے خلاف دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت نازک ہو گئی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا تاہم تھانہ سٹی پولیس کے مطابق لڑکی کا نکاح ایک ماہ پہلے پڑھا دیا گیا ہے لڑکے کی عمر چالیس سال سے کم ہے اور اب لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے البتہ معاملہ کی انکوائری کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :