کانگووائرس ٹسٹ لیب کی سہولت پنجاب میں کیوں نہیں،وزیراعلیٰ برہم

وزیراعلیٰ کے حکم کی روشنی میں محکمہ ہیلتھ پنجاب کاصوبہ کی چھ بڑی لیبزراولپنڈی میڈیکل کالج،نشترمیڈیکل کالج ملتان،رحیم یارخان،ڈی جی خان،میوہسپتال آئی پی ایچ لیب کواپ گریڈکرنے کافیصلہ

منگل 23 اگست 2016 10:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء) کانگو وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت پنجاب میں کیوں دستیاب نہیں۔وزیر اعلی پنجاب محکمہ ہیلتھ پر برہم ، محکمہ ہیلتھ نے صوبے کی چھ بڑی لیبز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی کے حکم کی روشنی میں صوبے کی چھ بڑی لیبز راولپنڈی میڈیکل کالج، نشتر میڈیکل کالج ملتان، رحیم یار خان ، ڈی جی خان ، میو ہسپتال آئی پی ایچ لیب کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ڈاکٹر ساجد چوہان نے سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ ان چھ لیبز کو بی ایس ایل ٹو میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس میں کانگو وائرس اور برڈ فلو سمیت تمام جدید ٹیسٹ موجود ہونگے۔

ڈاکٹر ساجد چوہان نے مزید بتایا کہ یہ کام رواں سال ،، اسی بجٹ میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :