چیف جسٹس کی ہنگامی طورپرپمزآمد،ای ڈی سمیت دیگرافسران ،ڈاکٹرزکی دوڑیں لگ گئیں

چیف جسٹس نے آنکھوں کامعائنہ کرایا

منگل 23 اگست 2016 10:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)چیف جسٹس آف پاکستان کی ہنگامی طورپرپمزآمد،ای ڈی پمزسمیت دیگرافسران ،ڈاکٹرزکی دوڑیں لگ گئیں،فوری طورپر سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ،چیف جسٹس ،جسٹس ظہیر جمالی نے اپنی آنکھوں کامعائنہ کروایا،ڈاکٹرممتازنے آدھاگھنٹہ مسلسل ان کی آنکھوں کامعائنہ کرنے کے بعدایک تحریری طورپررپورٹ بھی دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان ایگزیکٹوکے ہمراہ ان کے دفترمیں آئے اورکچھ دیربیٹھنے کے بعدواپس چلے گئے۔اس موقع پررینجرز،پولیس ودیگرقانون نافذکرنے والے ادارے ہسپتال کے اردگرداوراندرموجودرہے

متعلقہ عنوان :