ایران سے شامی باغیوں پر روسی حملوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے، تہران حکومت

منگل 23 اگست 2016 11:00

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء )ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ شام میں اسد حکومت کے باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی فوجی اڈے سے روسی جنگی طیاروں کے حملے کرنے کا مشن سردست ختم ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روس کے جنگی طیاروں نے شامی باغیوں پر حملہ کرنے کے لیے ایران کے ہمدان ایئر بیس کا استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں پر حملوں کے لیے ایرانی فوجی اڈے کا استعمال ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے آج پیر کے روز روسی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ روس کی جانب سے ایرانی فوجی اڈہ استعمال کرنے پر امریکا کے علاوہ ایرانی اراکین پارلیمنٹ اور وزیر دفاع حسین دہقان نے تنقید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :