جہلم،بیٹے نے با پ کو گو لیو ں سے چھلنی کر ڈالا ،معمولی تلخ کلا می پر بیٹے نے جا ن لے لی ،مقدمہ درج

پیر 22 اگست 2016 10:28

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء)اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیا ں ،خون سفید ہو گیا،بیٹے نے با پ کو گو لیو ں سے چھلنی کر ڈالا ،معمولی تلخ کلا می پر بیٹے نے جا ن لے لی ،ما ں نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔تفصیلات کے مطا بق ۔

(جاری ہے)

19اگست رات 1بجے میں اپنے خاوند ،چھوٹے بیٹے عبدالجبار اور بیٹیوں کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر اٹھ گئی تو دیکھا کہ میرے بیٹے اسد شاہ کے ہاتھ میں پسٹل تھاجو میرے خاوند اسرار شاہ پر فائر کررہاتھا جس نے یکے بعد دیگرے 9/10فائر کیے جو میرے خاوندکے سر اور کمر کے مختلف حصوں پر لگے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔