حکومت پنجاب کی وفاق سے 10فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش

پیر 22 اگست 2016 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) ناقص ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ صحت حرکت میں آگیا۔حکومت پنجاب کی وفاق سے 10فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ناقص سہولیات پر ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ناقص ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کرتیں ہیں ۔غیر معیاری ادویات والی کمپنیوں کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیاگیا خط میں کیا گیا ہے کہ مڈ وے فارما،اروٹا لیبارٹری،لاہور کیمیکلزاورڈرگ فارما کے لائسنس منسوخی کے نام بھجوائے گئے ۔ مزیدبرآں عنیب فارماسیوٹیکل،ریڈیکس ،ثناء لیب،ایکسز،بی جے اور پرفیکٹ فارماسیوٹیکل بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :