پیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیز بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے

پیر 22 اگست 2016 10:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء )پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن وزیر اعلیٰ کے پی کے کے قریبی عزیز بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے پیسکو حکام نے بجلی چوروں کیخلاف نئے قوانین کے مظابق مقدمات درج کروا دیئے جبکہ وزیر اعلیٰ ہزیمت سے بچنے کیلئے اپنے عزیزوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے پیسکو حکام پر دباو ڈالنا شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پیسکو نے آج صبح ہی بجلی چوروں کیخلاف نو شہرہ میں گرینڈ آپریشن کیا اور وزیر اعلیٰ کے پی کے قریب عزیز عادل خٹک, جہانگیر خٹک ,شہریار خٹک, شبیر خٹک اور اسفند خٹک سمیت تئیس بجلی چور وں کو گرفتار کرلیابجلی چوروں نے مین لائن پر کنڈیا ں لگا رکھی تھیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلیٰ حکام کے شدید دباو کے بعد پیسکو حکام کافی تشویش کا شکار دکھائی دیتے ہیں اور پیسکو حکام کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے میڈیا کو خبر دینے سے بھی روکا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :