امریکی ریاست البامہ میں خون کی ہولی، حاملہ خاتون سمیت 5 افراد قتل کر دیئے گئے

پیر 22 اگست 2016 10:33

البامہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) امریکی ریاست البامہ میں حاملہ خاتون سمیت 5 افراد قتل کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست البامہ میں ایک مسلح شخص کی جانب سے گھر میں گھس کر 5 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

27 سالہ شخص نے مختلف ہتھیاروں سے گھر میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنایا۔ قتل ہو جانے والے افراد میں ایک 5 ماہ کی حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :