افغان فورسز نے قندوز کے ضلع خان آباد پر طالبان کا قبضہ چھڑا لیا

گولہ بارود اور اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے خان آباد ضلع طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا تھا ، حکام

پیر 22 اگست 2016 10:33

قندوز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے ضلع خان آباد پر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔قندوز کے گورنر اسد اللہ عمر خیل نے یہ دعویٰ طالبان کی جانب سے خان آباد پر قبضے کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کیا۔تاہم مقامی افراد ے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے قریب اب بھی طالبان موجود ہیں۔

اس سے قبل افغانستان میں حکام کا کہنا تھا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلعے پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔جنگجووٴں نے کئی جانب سے ایک ساتھ حملہ کیا اور حکومتی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ قندوز گذشتہ برس بھی طالبان کے قبضے میں آ گیا تھا۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گولہ بارود اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے خان آباد ضلع طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

سنہ 2014 میں بین الاقوامی فوجوں کے انخلا کے بعد سے طالبان نے ایک بار پھر ملک کے مختلف حصوں میں کئی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔افغان سکیورٹی فورسز ملک کے 34 صوبوں میں سے نصف میں باغیوں کے ساتھ برسرِ پیکار ہے۔چند دن قبل طالبان نے قریبی صوبے بغلان کے ایک ضلعے پر قبضے کر لیا تھا۔’قندوز کے اہم ضلعے پر افغان حکومت کا دوبارہ کنٹرول‘خان آباد کے ضلعی منتظم حیات اللہ امیری نے خبر رساں ادارے کوبتایا کہ ’طالبان نے مختلف جگہوں سے حملہ کیا تھا ہم نے کئی گھنٹوں تک مزاحمت کی لیکن ہمیں کوئی مدد نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :