شادی کی تقریب میں خودکش حملہ 12 سے14 سال کے لڑکے نے کیا جس کا تعلق دولت اسلامیہ سے ہے،ترک صدر

پیر 22 اگست 2016 10:31

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہفتہ کی شب غازی عنتب شہر میں شادی کی ایک تقریب میں خودکش حملہ12 سے14 سال کے ایک لڑکے نے کیا ،جس کا تعلق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

خودکش حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس حملے میں50 افراد ہلاک اور69 زخمی ہوئے، جن میں سے17 کی حالت تشویشناک ہے،یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شادی میں شریک لوگ گلی میں رقص کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :