چینی مسلمان 8 ہزار 150 کلو میٹر کا سفر حج سائیکل پرطے کرکے مکہ مکرمہ پہنچ گیا

مقامی شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا

پیر 22 اگست 2016 10:31

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء)چینی مسلمان سائیکل پر ہزاروں کلو میٹر کا سفرطے کرکے فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے چین کے اس منفرد عازم حج محمدما پاوٴچین کے سفر کو غیرمعمولی کوریج دی ہے۔ پاوٴچین نے تین ماہ قبل حج کے سفرکا آغاز چین کے علاقے شین جینگ سے کیا۔ موسمی تغیریات اور سفری صعوبتوں کوبرداشت کرتے ہوئے وہ آخر کار اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا ہے۔

ماپاوٴچین نے سائیکل پر اپنے ملک سے سفر شروع کیا۔ جہاں سے وہ پاکستان میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد افغانستان، پھرایران اور عراق سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ماپاوٴچین کا کہنا ہے کہ چین سے پاکستان منتقلی کے بعد اس نے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیاکیونکہ ان کے پاس حج کا ویزہ نہیں تھا۔ حج کا ویزہ حاصل کرنے کے بعد اس نے سائیکل پر سفر شروع کیا، بحرین میں شاہ فہد پل عبور کرکے وہ دمام پہنچے جہاں سے ریاض، وہاں سے طائف اور پھر مکہ مکرمہ تک کل 8 ہزار 150 کلو میٹر کا سفر حج سائیکل پرطے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔طائف پہنچنے پر چینی عازم حج کا مقامی شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ چینی مسلمان کا کہنا ہے کہ سائیکل پر اس کا طویل سفر کئی حوالوں سے یادگار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :