وفاقی حکومت نے 2018 ء کو ملک سے پولیو فری سال قرار دیدیا

پیر 22 اگست 2016 10:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) وفاقی حکومت نے 2018 ء کو ملک سے پولیو کے خاتمے کا سال قرار دے دیا ہے‘ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے نمایاں پیس رفت کی ہے تاہم ابھی تک ملک کو پولیو سے محفوظ ملک قرار نہیں دیا جاسکتاہے دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران مکل میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ہوتی ہے 2014 ء میں ملک بھر میں پولیو کے 306 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 2015 ء میں پولیو کے 29 کیسز اور 2016 ء میں کے پی کے سے سات سندھ سے چار جبکہ بلوچستان اور فاٹا سے ایک ایک کیس سامنے آچکا ہے رپورٹ کے مطابق 2014 ء کے مقابلے میں 2015 ء اور 2016 ء میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں چلائی جانے والی منظم اور مربوط مہم کی وجہ سے پولیو کے مرض میں بڑی حد تک کمی آچکی ہے رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او WHO کے مطابق ایک سال تک پولیو کیسز نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ملک کو وبائی امراض کے شکار ممالک کی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ تین سال کے عرصے تک کوئی کیس سامنے نہ آنے کی صورت میں پولیو سے پاک ملک کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا اہل ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حکومت نے 2018 ء ملک سے پولیو کے خاتمے کا سال قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :