وزارت خزانہ کا پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پر غور

عوام یکم ستمبر سے ملنے والے ریلیف سے محروم ہوجائینگے

اتوار 21 اگست 2016 11:51

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جس سے عوام کو یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 50پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول 2 روپے 60پیسے لیٹرسستا ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے، ہائی اوکٹین 4روپے 50پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3روپے اور لائٹ ڈیزل 2روپے 80پیسے لیٹرسستا ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کا پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پر غور ہے جس سے عوام ریلیف سے محروم ہو جائیں گے۔