کراچی، پولیس کا اغواء کی جھوٹی کہانی سنانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اتوار 21 اگست 2016 11:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء) پولیس نے اغواء کی جھوٹی کہانی سنانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،بغیر کسی ثبو ت ذہنی معذور افراد، نشے کے عادی اور بھکاریوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق مذکورہ افراد کو زبردستی اغواکار بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ایسے افراد کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :