حافظ آباد،بنیادی مرکز صحت کوٹ سرور کی آیا کا بچہ جننے میں تاخیر پر زچہ پر مبینہ تشدد

خاتون کے بے ہوش ہونے پر ہوش میں لانے کیلئے مزید تھپڑوں کی بارش کر دی

اتوار 21 اگست 2016 11:49

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء)بنیادی مرکز صحت کوٹ سرور کی آیا کا بچہ جننے میں تاخیر پر زچہ پر مبینہ تشدد، خاتون کے بے ہوش ہونے پر ہوش میں لانے کے لئے مزید تھپڑوں کی بارش کر دی، مبینہ طور پر سکھیکی کا رہاشی غلام مرتضیٰ گجر اپنی بہو ہیرا سحر کو زچگی کے لئے گزشتہ شام سکھیکی کے نواح میں حافظ آباد روڈ پر واقع بنیادی مرکزصحت کوٹ سرور میں لے کر گیا، رات 8بجے جب زچگی کو وقت انتہائی قریب آیا تو انکشاف ہو ا کہ ایک ماہ قبل اس مرکز کا ٹرانسفارمر جل چکا ہے اور بجلی کا متبادل انتظام بھی نہ ہے، سخت گرمی اور شدید حبس کی وجہ سے زچہ کی درد میں مزید اضافہ ہو گیا اور درد حد سے بڑھ گیا تو ہیرا سحر کراہنے لگی، اس کا کراہنا ڈیوٹی پر موجود آیا کو پسند نہ آیا اور اس نے مریضہ پر تھپڑ برسانے شروع کر دیے اور تشدد کرنے کے بعد مریضہ کے سسر اور ساس سے کہا کہ آپ کی بہو تعاون نہیں کر رہی وہ شور مچا رہی ہے اس کی جلد بازی کی وجہ سے بچے کی جان کو خطرہ ہے ، جب ہیرا سحر کے ساس اور سسر نے اپریشن تھیٹر میں جانے کی کوشش کی تو ان کو تھیٹر میں جانے سے روک دیا گیا، بچہ پید ہونے کے بعد اسی آیا نے مٹھائی کا تقاضا کر دیا، جب زچہ ہیرا سحر کے حواس بحال ہوئے تو اس نے اپنی آپ بیتی اپنی ساس اور سسر کو سنائی اور ایسے بچحڑ خانے میں زچگی کے لئے لیجانے پر اپنے سسرال والوں سے ناراض ہوگئی، ہیرا سحر کے سسر غلام مرتضیٰ گجر نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت میں قصابوں جیسے لوگ بھرتی کرنے کی بجائے مریض دوست لوگوں کو بھرتی کیا جائے اور میری بہو پر تشدد کرنیوالی آیا کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کسی کو بھی مریضوں سے ایساقصابوں جیسا سلوک کرنے کی جرات نہ ہو۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرکزکی آیا نے اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزام کی تردید کی ہے جبکہ ،ای ڈی او ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر محمد اسلم شاہین نے بتایا ہے کہ ہم نے ٹرانسفارمر کی مطلوبہ رقم گیپکو کو جمع کر ا دی ہے اور اب گیند ان کی کورٹ میں ہے کہ وہ کب نیا ٹرانسفارمر نصب کرتے ہیں اور تشدد کے حوالے سے کہا کہ مریضہ یا اس کے لواحقین اپنی درخواست دیں گے تو کارروائی کی جائے گی، ادھر ایس ڈی او گیپکو سکھیکی کے ترجمان نے کہا ہے کہ رقم جمع ہونے کے متعلق ان کے پاس کوئی اطلاع نہ ہے اور نہ ہی کوئی نیا ٹرانسفامر ان کے پاس گوجرانوالہ سٹور سے آیا ہے،

متعلقہ عنوان :