سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکیل کی جیب سے چیک نکالنے والا وارڈ بوائے ڈرامائی انداز میں گرفتار

اتوار 21 اگست 2016 11:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء) سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکیل عین الدین ناصر کی جیب سے چیک نکالنے والے بولان میڈیکل کمپلیکس کے وارڈ بوائے کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا وارڈ بوائے نے ساڑھے 17 لاکھ روپے کا چیک کیش کروانے کی کوشش کی پولیس کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے وکیل عین الدین ناصر کو طبی امداد کیلئے بی ایم سی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے اور تلاشی کے دوران وارڈ بوائے عبدالغفار نے ان کی جیب سے ساڑھے 17 لاکھ روپے کا چیک نکال لیا اور گزشتہ روز ہزار گنجی میں واقعہ نجی بینک سے چیک کیش کروانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور پولیس نے وارڈ بوائے کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں 75 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے جن میں سے 64 وکلاء تھے

متعلقہ عنوان :