عوامی تحریک ڈی جے خان کو میدان میں لے آئی

ڈی جے خان عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرمانے کیلئے میوزک کا تڑکا لگائے گا

اتوار 21 اگست 2016 11:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء) عوامی تحریک ڈی جے خان کو میدان میں لے آئی ڈی جے بٹ نہیں اب ریلی میںآ یا ہے ڈی جے خان جو عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرمانے کیلئے نہ صرف میوزک کا تڑکا بھی لگاتا ہے بلکہ گلو بٹ جیسوں کا بھی بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی جلسے اور ریلیاں موسیقی کے بغیر اب پھیکی سمجھی جاتی ہیں۔ کوئی بھی جماعت ہو وہ کارکنوں کو پرجوش رکھنے کیلئے ڈی جے کا سہارا لیتی ہے۔ پی ٹی آئی کی ریلیوں میں ڈی جے بٹ گرما گرمی ڈالتا ہے۔ اب میدان میں آیا ہے عوامی تحریک کا ڈی جے خان۔ لمبی موچھوں والے عرفان خان کہتے ہیں وہ گلو بٹوں کے مقابلے کیلئے بھی تیار ہیں۔ ڈی جے خان کا دعویٰ ہے وہ کارکنوں کے جوش و جذبے میں کمی نہیں آنے دیں گے۔