عراق ،قیارہ سے شہری فوری طور پر نکل جائیں، عراقی فوج کی ہدایت

اتوار 21 اگست 2016 11:52

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2016ء )عراقی فوج نے نینوا صوبے کے ایک اہم شہر قیارہ کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوجی آپریشن کے آغاز سے قبل شہر چھوڑ دیں۔ شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی کنٹرول والے علاقوں تک جلد از جلد پہنچ جائیں۔ اِس شہر پر شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

اندازہ لگایا گیا ہے کہ قیارہ میں اسی ہزار کے قریب شہری موجود ہے۔ عراقی وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ قیارہ میں داعش کے کارکنوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اِس شہر پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے سن 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ دریائے دجلہ کے کنارے پر واقع یہ شہر دوسرے بڑے عراقی شہر موصل سے ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :