ون ڈے کپتان اظہر علی کی ناقص فارم ٹیم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بننے لگی

ہفتہ 20 اگست 2016 11:03

ڈبلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء ) ون ڈے کپتان اظہر علی کی ناقص فارم ٹیم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بننے لگی ہے۔

(جاری ہے)

31سالہ اوپننگ بلے باز نے گزشتہ 12میچز سے کوئی نصف سنچری سکور نہیں کی ون ڈے کپتان نے آخری بار 2015ء جولائی میں سری لنکا کیخلاف 79رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد انہوں نے محض 21.83 کی اوسط سے 262رنز سکور کئے