خیبر پی کے میں غریب لوگوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی قیمتوں میں ایک سو سے پانچ سو فیصد تک اضافے کا نوٹیفیکشن جار ی

ہفتہ 20 اگست 2016 10:37

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) خیبر پختونخواہ میں انصاف اور تبدیلی کے دعویداروں نے غریب لوگوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا اسٹامپ پیپرز کی قیمتوں میں ایک سو سے پانچ سو فیصد تک اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس سے ایک عام آدمی ، طلباء و طالبات،پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والے آپس میں مختلف قسم کے معاہدے کرنے والے، پاور آف اٹرنی دینے والے، مختلف ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس بنانے والے ،بری طرح متاثر ہو رہے ہیں صوبائی بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی قسم کے بیان حلفی کیلئے اب تیس روپے کی بجائے سو روپے کا اسٹامپ پیپر لگایا جائے گا اسی طرح جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے کی رہائشی مقصد کیلئے کرائی جانے والی رجسٹری کیلئے دوسو روپے سے بڑھا کر تین سو روپے فی مرلہ ، جبکہ کاروباری مقاصد کیلئے چار سو روپے سے بڑھا کر چھ سو روپے فی مرلہ رجسٹری اسٹامپ لگایا جائے گا اسی طرح اسلحہ لائسنس کیلئے ایک سو پچاس روپے سے بڑھا کر تین سو روپے اسی طرح اسلحہ لائسنس کیلئے ہزار روپے کے اسٹامپ کو بڑھا کر پندرہ سو اور جن بور کیلئے پچیس سو روپے کے اسٹامپ لگائے جاتے تھے انہیں بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف قسم کے مختیار ناموں کی فیس تین سو سے بڑھا کر چھ سو روپے اور نو سو سے بڑھا کر پندرہ سو روپے کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کر دیا ہے جس سے طلباء و طالبات، غریب آدمی بری طرح متاثر ہوں گے جن طلباء و طالبات کے پاس تیس روپے کے اسٹامپ کے پیسے نہیں ہوتے تھے اب و سو روپے کے اسٹامپ پیپر لگائیں گے اسی طرح آپس میں مختلف قسم کے معاہدوں اور بیان حلفی کے اسٹامپوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے برائے راست عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں اس نوٹیفکیشن کے اطلاق کے بعد مختلف متکبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے فوری طور پر اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :