نپنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے لئے آ ن لائن سسٹم متعارف

گاڑی مالکان نمبر پلیٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے گھر بیٹھے آ ن لائن سسٹم سے مستفید ہو سکتے ہیں فیس جمع کروانے کے باوجود نمبرپلیٹ نہ ملنے کی صورت میں آفیشل ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

ہفتہ 20 اگست 2016 10:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) پنجاب میں گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کے حصول کے لئے آ ن لائن سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایس ایم یو کے اشتراک سے آ ن لائن سسٹم کے ذریعے عوام کو بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گاڑی مالکان نمبر پلیٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے آ ن لائن سسٹم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر گاڑی مالکان کو نمبرپلیٹ کی فیس جمع کروانے کے باوجود بھی نمبرپلیٹ موصول نہیں ہوئی تو وہ محکمہ ایکسائز‘ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی ویب سائٹ www.excise.punjab.gov.pk سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ معلومات متعلقہ رجسٹرنگ اتھارٹی کے دفتر سے بذریعہ ہیلپ لائن 0800-08786 سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ غیرمجاز نمبرپلیٹ تیار کرنے والے کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ بعدازاں جعلی نمبرپلیٹ تیار کرنے والے کو 2سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی نمبرپلیٹ کے علاوہ جعلی نمبرپلیٹ بنانے والے اور لگانے والے بھی اعانت جرم کے مرتکب ہوں گے۔