پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین پنجاب میں اتحاد کا امکان

ہفتہ 20 اگست 2016 10:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء)حکومت مخالف دو اپوزیشن جماعتوں،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین پنجاب میں اتحاد کا امکان ۔ذرائع کے مطابق آئیندہ عام اانتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو پنجاب حکومت سے آوٴٹ کرنے کے لیے حکومت مخالف دونوں سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین پنجاب میں مشترکہ حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں کے مرکزی قائد یں کے مابین انتخابی اتحاد پر بات چیت ہونے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ان دونوں سیاسی جماعتوں کو بات چیت پر آمادہ کرنے کے لیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پُل کا کردار ادا کریں گے تاکہ آئیندہ عام انتخابات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی انتخابی اتحاد کے ذریعے مسلم لیگ (ن ) کو حکومت سے آوٴٹ کر سکے ۔پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے آپس میں اتحاد کی صورت میں سیٹ ٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔