ملتان، امیر خاتون کا کمسن ملازم پرچوری کا الزام لگا کر لوہے کی گرم سلاخوں کے ذریعے شدید تشدد ، ادھ موا کر دیا

بچے کے والد کو بلا کر اس سے بھی تشدد کرایا ،بچے کی چیخیں سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے مضروب بچے کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا مالکن نگہت اور بچے کے والد جمشید کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 اگست 2016 10:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء)تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی میں گزشتہ شب ڈیڑھ دو بجے کے قریب نگہت نامی ایک امیر خاتون نے گھر پر کام کرنے والے کمسن معصوم ملازم7-8 سالہ علی حسن پرچوری کا الزام لگا کر لوہے کی گرم سلاخوں کے ذریعے شدید تشدد کر کے ادھ موا کر دیااور بعد ازاں بچے کے والد کو بلا کر اس سے بھی تشدد کرایا ۔بچے کی چیخیں سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ اور ایس ایچ او گلگشت انسپکٹرصادق ڈوگر نے موقع پر پہنچ کر مضروب کمسن معصوم بچے علی حسن کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا ۔

بعد ازاں امیر مالکن نگہت اور بچے کے والد جمشید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی میں نگہت نامی ایک امیر خاتون رہائش پزیر ہے اور علی حسن نامی کمسن بچہ اس کے گھر پر معمولی تنخواہ پر ملازم تھا اور امیر مالکن نگہت کی ایک بیٹی آسٹریلیا سے آئی ہے جس کے دو لاکھ آسٹریلن ڈالر گھر سے چوری ہو گئے جس پر نگہت نامی امیر مالکن نے گزشتہ شب ڈیڑھ دو بجے کے قریب اپنے گھر پر کام کرنے والے کمسن معصوم ملازم 7-8 سالہ علی حسن پر چوری کا الزام لگاتے ہو ئے لوہے کی گرم سلاخوں کے ذریعے بچے علی حسن پر بدترین تشدد کر کے ادھ موا کر دیااور بعد ازاں بچے کے والد کو بلا کر اس سے بھی تشدد کرایا ۔

(جاری ہے)

بچے کی چیخیں سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی گلگشت نصراللہ وڑائچ اور ایس ایچ او گلگشت انسپکٹرصادق ڈوگر نے موقع پر پہنچ کر مضروب کمسن معصوم بچے علی حسن کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا ۔بعد ازاں امیر مالکن نگہت اور بچے کے والد جمشید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر رہی ہے ۔آخری اطلاعات تکہسپتال کے ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث کمسن معصوم بچے علی حسن کا میڈیکل سر ٹیفکیٹ نہ بن سکا تھا جبکہ پولیس تھانہ گلگشت علی حسن کی والدہ کو مقدمہ کے مدعی بنا رہی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کمسن معصوم بچے پر تشدد کرنے والی امیر مالکن نگہت کی علی حسن کے دثگر ورثاء سے صلح ہو گئی ہے۔ تاہم پولیس کے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملہ عدالت میں جائے گاجبکہ ملتان ہی میں تھانہ چہلیک کے علاقہ نشتر روڈ پر واقع کمبوہ میڈیکل سٹور کے مالک امین اور چار نا معلوم ملزمان نے میڈیکل سٹور پر ملازمت کرنے والے رشید نامی چوبیس سالہ ملازم کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ادھ موا کر دیا اور یرغمال بنا لیا جس کی اطلاع پولیس تھانہ چہلیک کو ملی جنہوں نے کمبوہ میڈیکل سٹور کے مالک اور چار نا معلوم افراد کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے چوبیس سالہ ملازم رشید کو با زیاب کرلیااور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کمبوہ میڈیکل سٹور کے مالک امین کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سی پی او ملتان اظہر اکرم اور دیگر متعلقہ حکام سے تشدد کے ان دونوں واقعات کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :