وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں گھومتے رہے ،ایدھی، امجد صابری اور حنیف محمد کے اہل خانہ کو بھول گئے

ہفتہ 20 اگست 2016 10:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں گھومتے رہے لیکن ایدھی، امجد صابری اور لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے اہل خانہ کو بھول گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف جمعہ کی صبح ایک روزہ مصروف ترین دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی، گورنر ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت سمیت نیوی وارشپ ٹینکر کا افتتاح کیا تاہم وہ اپنے دورے پر پوری طرح عمل کرنے سے گریزاں نظر آئے اور واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں عبدالستار ایدھی اور امجد صابری کے اہل خانہ سے ملنے کی بھی خبر شامل تھیں تاہم اْن کی آمد پر ہردفعہ کی طرح اس بار بھی شہریوں کو ٹریفک کی اذیت سے گزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے دورہ کراچی میں پاکستان میں ریاست کی ذمے داریاں اپنے سر لینے والے سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت تک نہیں کی جبکہ وزیر اعظم ایدھی رہائش گاہ سے چند منٹ کی مسافت پر تقریب میں شریک بھی ہوئے۔

علاوہ ازیں نوازشریف نے کراچی میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ بھی نہیں پہنچے جہاں مقتول کو اہل خانہ وزیر اعظم کی راہ تکتے رہ گئے ۔اسی طرح گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کرکٹر لٹل ماسٹر محمد حنیف کے اہل خانہ بھی وزیر اعظم کی توجہ سے محروم رہے۔یاد رہے معروف سماجی رہنماء کے انتقال کے وقت وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وطن واپس پہنچے تھے اور انہوں نے طبیعت ناسازی کے باعث لاہور سے کراچی سفر کرنے کا منع کرتے ہوئے نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے معذرت کی تھی۔