اقوام متحدہ کو فنڈز کی کمی کا مسئلہ: یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے مہاجرین کا راشن آدھا کر دیا گیا

ہفتہ 20 اگست 2016 10:56

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء )فنڈز کی کمی نے اقوام متحدہ کو یوگنڈا میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین کا راشن آدھا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوگنڈا کے متعلقہ وزیر موسیٰ ایکویرْو نے بتایا کہ جنوبی سوڈان کے مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ورلڈ فْوڈ پروگرام کے فنڈ میں بیس ملین ڈالر کم ہیں، جس کے باعث جولائی 20015ء سے پہلے پہنچنے والے تقریباً دو لاکھ مہاجرین کا راشن اور مالی امداد آدھی کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔ جولائی کے بعد آنے والے ستّر ہزار سے زیادہ مہاجرین کو ابھی پورا راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :