این اے110 کیس :نادرا نے مزید26 پولنگ سٹیشنز کی فرانزک رپورٹ جمع کرادی

19028 میں سے 14048 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ،502 کاؤنٹر فائلز کو تصدیق کے عمل سے نہیں گزارا گیا،رپورٹ

ہفتہ 20 اگست 2016 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء ) نادرا نے سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110سے متعلق بقیہ 26 پولنگ اسٹیشز کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جمعہ کے روز نادرا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 19028میں سے 14048 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی،502 کاوٴنٹر فائلز کو تصدیق کے عمل سے نہیں گزارا گیا، جبکہ 31کاونٹر فائل میں شناختی کارڈ درج ہی نہیں اور 298 کاوٴنٹر فائلز پر شناختی کارڈز نمبر جعلی نکلے ہیں ،اسی طرح سات کاؤنٹر فائل پر ایسے افراد کا شناختی کارڈ درج ہے جن کا حلقہ میں ووٹ ہی درج نہیں ،جبکہ 120کاؤنٹر فائل پر انگوٹھوں کے نشان موجود نہیں تھے ، جبکہ 46شناختی کا رڈ کا اندار ج مختلف کاؤنٹر فائل پر ایک سے زائد مرتبہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حلقہ این اے 120سیالکوٹ سے 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار موجودہ وزیردفاع خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے انکی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ، یار رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نادرا نے اس سے قبل تمام پولنگ اسٹیشن کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر تھی اور اب فرانز ٹیسٹ کے مراحل سے نہ گزرنے والے 26پولنگ اسٹیشن کی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ۔