سوڈانی فریقین دوبارہ امن مذاکرات کا آغاز کریں ، اقوام متحدہ

جمعہ 19 اگست 2016 10:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں تمام فریقین دوبارہ امن مذاکرات کا آغاز کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تما سوڈانی فریقین دوبارہ امن مذاکرات کا آغاز کریں اور جنوبی کوردوفان ، بلیو نیل اور ڈارفور میں کشیدگی پیدا کرنے سے گریز کریں واضح رہے کہ سوڈانی حکومت اور باغیوں کے درمیان نو سے چودہ اگست تک ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :