افغانستان کو دہشت گردی کا قبرستان بنا دیا ہے، سربراہ افغان فوج

جمعہ 19 اگست 2016 10:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء) افغان فوج کے سربراہ جنرل قدم شاہ شہیم نے کہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کو دہشت گردی کا ایک قبرستان بنا دیا ہے۔ کابل شہر میں افغانستان کے 97 یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے افغان فوج کے چیف آف سٹاف جنرل قدم شاہ شہیم نے تسلیم کیا کہ ملک کو دہشت گردی کے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل قدم شاہ شہیم نے کہا کہ افغان قومی دفاع اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں افغان فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ افغان فورسز ملک میں دہشت گرد گروپوں کو دبانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوے ہیں اور افغانستان کو دہشت گردی کا قبرستان بنا دیا ہے ۔، جنرل قدم شاہ نے مزید کہا کہ بیرونی قوتیں اب بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں لیکن انہوں نے ان مبینہ بیرونی قوتوں کی مزید وضاحت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :