ترک صدررجب طیب اردگان کی کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت

ایسے واقعات فرانس یا کسی مغربی ملک میں ہوتے توپوری دنیامیں شورمچ جاتا،رجب طیب اردگان ناکام بغاوت پراظہاریکجہتی پرشکریہ اداکرنے خودپاکستان کادورہ کروں گا،ترک صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 19 اگست 2016 11:09

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)ترک صدررجب طیب اردگان نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقع کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات فرانس سمیت کسی مغربی ملک میں ہوتے توپوری دنیامیں شورمچ جاتا،ناکام بغاوت پراظہاریکجہتی کرنے پرشکریہ اداکرنے خودپاکستان کا دورہ کروں گا۔جمعرات کے روزسینیٹرمشاہدحسین سیدکی قیادت میں پاکستانی وفدنے ترک صدرسے انقرہ میں ملاقات کی ،جس میں پاک ترک تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستانی وفدنے ترکی میں ناکام بغاوت پرترک صدرسے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پرترک صدرنے کہاکہ ترکی میں ناکام بغاوت پرپاکستان کے صدرممنون حسین اورمیرے بھائی وزیراعظم نوازشریف نے بھی فون کیا اوریکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دورے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ترکی سے اظہاریکجہتی کرنے پرپاکستان کے عوام، حکومت اورپارلیمنٹ کاشکریہ اداکرنے خودپاکستان آوٴں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مغرب ہمارے ممالک میں دہشتگردی کے واقعات کانوٹس نہیں لیتا،ایساواقعہ فرانس سمیت کسی مغربی ملک میں ہوتا توپوری دنیامیں شورمچ جاتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورترکی کامستقبل ایک ،دشمن بھی ایک جیسے ہیں دونوں ممالک کوایک جیسے چیلنجز کاسامناہے ۔انہوں نے اس امیدکااظہارکیاکہ پاکستان گولن کی تنظیم کے تحت چلنے والے سکولوں پرترکی کے تحفظات جلد دور کریگا اورکہاکہ گولن کاایجنڈاپاکستان اورترکی کے مفادمیں نہیں ۔ان سکولوں سے گولن کی تنظیم کاکنٹرول ختم کیاجائے ،پاکستانی وفدمیں سینیٹرستارہ ایاز،سحرکامران ،جاویدعباسی ،طلحہ محمود،کبیراحمدشاہی اوررکن اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :