خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،11 دہشتگرد ہلاک

8ٹھکانے تباہ

جمعہ 19 اگست 2016 11:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)اخیبر ایجنسی کے متعدد علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں11دہشتگرد ہلاک جبکہ 8ٹھکانے تباہ کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب طور سپیرا، بابر کچکول، نرے ناؤ کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کرکے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے ہیں ، علاوہ ازٰیں دہشتگردوں کے 8ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیںِ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی جاری رہے