گجرات، سفاکی کی انتہا،نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا

سفاک باپ نے لاکھوں کی سرکاری امدادکے لالچ میں چارسالہ بچی کو نہرمیں پھینک کرقتل کردیا

جمعرات 18 اگست 2016 10:43

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء) سفاکی کی انتہا،نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،سفاک باپ نے لاکھوں کی سرکاری امدادکے لالچ میں چارسالہ بچی کو نہرمیں پھینک کرقتل کردیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے گاؤں جکھڑکے رہائشی شہبازاحمداپنی چارسالہ بچی سبیہہ کو نہرمیں پھینک کرہلاک کرڈالا،اور گاؤں واپس آکربچی کے غواء کا ڈرامہ رچادیا،اطلاع ملنے پرپولیس نے دوڑدھوپ شروع کردی،شام کو تھانہ ڈنگہ کے گاؤں رندھیرکے قریب نہرسے بچی کی نعش مل گئی ،پولیس نے نعش قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوائی اطلاع ملنے پرڈی پی او گجرات سہیل ظفرچٹھہ بھی موقعہ پرپہنچ گئے ،پولیس نے جب تفتیش شروع کی تو انہیں بچی کے والدپرشک ہواجب انہوں نے اپنے اندازمیں سوال کئے تو اس نے حقیقت اگل دی،بتایاجاتاہے کہ ملزم شہبازاحمدکے پانچ بچے جن میں تین بیٹیاں اور دوبیٹے تھے ،ملزم نے حالیہ بارشوں کے آغازپراپنے قریبی گاؤں بنیاں میں بارش کے دوران دیوارگرنے سے نیچے آکرجاں بحق ہونے والی دوبچیوں کے ورثاء کو پنجاب حکومت کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ دیے جانے کے بعدملزم کے دل میں لالچ آگیا،وہ اس روزسے ہی پلان بنارہاتھاکہ اسی اثناء میں لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بچوں کے اغواء کے قتل کو ایشوسامنے آگیاجس کے بعدملزم نے پلان بنایاکہ بچی کو قتل کرکے حکومت سے پیسے بھی مل جائیں گے اور قتل اس ایشوکی نظرہوجائے گا،پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل چوری کے مقدمات میں بھی ملوث رہاہے ،اور نشے کا عادی بھی بتایاجاتاہے