حکومت پنجاب نے وفاق سے نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں100ارب روپے مانگ لئے

جمعرات 18 اگست 2016 10:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء) حکومت پنجاب نے وفاق سے نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں100ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق اگر کے پی کے حکومت کو منافع کی ادائیگی کرسکتی ہے تو پنجاب کو کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ اس حوالے سے اجلاس بلاکر پنجاب کو جلد سے جلد ادائیگی کی جائے۔ واضح رہے کہ نیٹ ہائیڈل منافع 2004سے 2016تک وفاق کے ذمہ واجب الادا ہے۔

متعلقہ عنوان :