ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

جمعرات 18 اگست 2016 10:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت1342ڈالر کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی سے 53000،دس گرام سونے کی قیمت 172روپے کمی سے45428روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کمی سے 740روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔