بینک آف پنجاب کو قومی بنک کا درجہ مل گیا

جمعرات 18 اگست 2016 10:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اگست۔2016ء ) اسٹیٹ بینک نے بینک آف پنجاب کو جائیداد کی فیس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دے دیا۔ اب عوام پنجاب بینک کی تمام شاخوں میں اپنے واجبات ادا کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف پنجاب کو نیشنل بینک کا درجہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ بینک آف پنجاب اب جائیداد کی فیس‘ اسٹامپ پیپرز کی ڈیوٹی اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصول کرنے کا اہل ہوگا۔

ا سٹیٹ بینک کے مطابق عوام اب ایکسائز اور ایل ڈی اے سے متعلقہ فیسیں بھی بینک آف پنجاب میں جمع کرا سکیں گے۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدامات اس لیے کیے گئے ہیں تاکہ ایک طرف تو عوام کی مشکلات میں کمی ہو اور انہیں لمبی لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے جبکہ دوسری جانب اس اقدام سے بینک کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :